اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ نے اپني رپورٹ ميں انکشاف کيا ہے کہ شام ميں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو اسرائيل کي حمايت حاصل ہے -
شام اور عراق ميں دہشت گردي کے خلاف بننے والے بين الاقوامي اتحاد کے بارے ميں اقوام متحدہ نے تحفظات کا اظہار کيا ہے-
اطلاعات کے مطابق امريکہ کي نگراني ميں قائم ہونے والے اس نام نہاد اور فرمائشي اتحاد کے بارے ميں اقوام متحدہ نے شام ميں سرگرم دہشت گردوں اور صيہوني حکومت کے درميان ايک مضبوط رابطے کا انکشاف کيا ہے-
شام کي سرکاري خبر رساں ايجنسي " سنا‘‘ کے مطابق اقوام متحدہ نے اپني ايک تازہ ترين رپورٹ ميں جولان ميں تعينات امن فوج کے اہلکاروں کي جاري کردہ رپورٹ کا حوالہ ديتے ہوئے اس راز پر سے پردہ اٹھايا ہے کہ شام ميں دہشت گردي کي کاروائيوں ميں مشغول مسلح عناصر کے ساتھ صيہوني حکومت بڑے ہي منظم طريقے سے تعاون کررہي ہے-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲